حیدرآباد۔19اکتوبر (اعتماد نیوز)مہاراشٹر میں آج رائے شماری میں بی جے پی
کو واضح اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ جسکے تحت اب بی جے پی اپنے طور پر حکومت
بنانے والی ہے۔ چنانچہ جملہ 288اسمبلی حلقوں میں تاحال بی جے پی کو
35اسمبلی حلوقوں میں کامیابی
حاصل ہوئی ہے۔ جبکہ تقریبا 80اسمبلی حلقوں میں
بی جے پی کو اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ مہاراشٹر میں بی جے پی کے بعد دوسری بڑی
پارٹی کے طور پر شو سینا کو تاحال 17اسمبلی حلقوں میں کامیابی حاصل ہوئی
ہے ۔ جبکہ تقریبا 35سے زائد حلقوں میں شیو سینا بر تری میں ہے۔